Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپریم کورٹ نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا۔

افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا ،جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کل کرے گا۔

جج کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کریمنلز معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کررہے ہیں، خدشہ ہے کہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثرانداز ہوا جاسکتا ہے۔

جج کا نوٹ میں کہنا ہے کہ ٹیمپرنگ اورشہادتیں غائب ہونےکاخدشہ ہے، ایسے اقدامات اور میڈیارپورٹس کریمنلز جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے، اس سے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عوام کا اعتماد مجروح ہورہا ہے۔

نوٹ کے مطابق پراسیکیوشن برانچ کےافسران کےتبادلے اورتفتیش سےہٹانے کےاقدامات کی خبریں ہیں، ایسے حکومتی اقدامات سے عوام کا فوجداری نظام عدل پر اعتماد مجروح ہوگا، موجودہ حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پراسیکیوشن معاملات میں مداخلت کا تاثرہے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی آزادی موجودہ حکومتی شخصیات کے خلاف تحقیقات میں متاثر ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کی سماعت 19مئی دن ایک بجے کیلئے مقررکردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں