Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایل ایل بی کیس: سپریم کورٹ نے زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 24 جون کو بلالیا

زکریا یونیورسٹی کا ایل ایل بی کیس سپریم کورٹ نے وائس چانسلر کو 24 جون کو بلالیا۔
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں اہم پیش رفت آگئی، ایسے وقت میں جب عدالت میں چھٹیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے اور وائس چانسلر کو 24 جون کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
تاہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال اس وقت بیرون دورے پر ہیں، ان کی جگہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان پیش ہوں گے۔
یونیورسٹی حکام نے کیس کی تیاری شروع کردی ہے ۔