Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کے امتحان لینے کی اجازت دے دی

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات 10جون سے شروع ہوں گے ، سپریم کورٹ نے تمام طلباء کے ا متحان لینے کی اجازت دے دی ۔

تفصیل کے مطابق ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات پر چھائے شکوک کے بادل چھٹ گئے ۔

سپریم کورٹ نے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ، اور داخلہ فارم جمع کرانے والے تمام طلبا کا امتحان لیا جائے، تاہم بے ضابطگی میں ملوث افراد کی رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں مبینہ جعلی لاء سٹوڈنٹس داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

سپریم کورٹ نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے لاء سٹوڈنٹس کو امتحان دینے کی اجازت دے دی ۔

امتحانات کے بعد سٹوڈنٹس کا تمام ریکارڈ عدالتی حکم کے تحت قائم کمیٹی کو بھجوایا جائے گا ۔

عدالت نے کمیٹی سے امتحانات کے بعد دو ہفتوں میں سٹوڈنٹس کے داخلوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ کا کہنا تھا کہ 14 ہزار جعلی سٹوڈنٹس کے داخلے سامنے آئے ہیں، تاہم کورٹ نے 2018 میں تین سالہ لا ڈگری ختم کرنے کا حکم دیا تھا ، 9 ہزار داخلے جعلی ہیں، جس پر یونیورسٹی کے وکیل نے کہا کہ 2016 کے داخلے کے ہی اب امتحانات لئے جا رہے ہیں ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 14 ہزار طالب علم تو سوچ سے باہر ہیں ، 2016 کے داخلوں کا امتحان اب 2022 میں لینے کی سمجھ نہیں آتی ، 38 لا کالجز بہاو الدین یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔ا

ایکایک کمرے کے لا کالج بنائے گئے یہ تو پیسہ کمانے کیلئے ایک کاروبار بن چکا ہے ، عدالتی حکم پر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی نے کسی کالج کو ڈی ایفیلیٹ نہیں کیا ۔

وائس چانسلر کے خلاف عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے توہین عدالت کی کاروائی بنتی ہے ۔

عدالتی حکم کے باوجود جعلی کالجز کی یونیورسٹی سے ایفیلیشن ختم نہیں کئیں گئیں۔

سکروٹنی کے عمل میں ایف آئی اے کو بھی شامل کریں گے ، جعلی داخلے کوئی چھوٹا سکینڈل نہیں۔

ایف آئی اے کو شامل کیا یا امتحانات روکے تو چھ سال کچھ نہیں ہوگا ، اصلی طالب علموں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

جسٹس منیب اختر عدالت نے مزید سماعت کمیٹی روپورٹ آنے تک ملتوی کردیا۔

اس فیصلے کے بعد امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکورٹی کے ساتھ امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button