Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپریم کورٹ میں ججز تقرری، چیف جسٹس کے نامزد نام کثرت رائے سے مسترد

سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔

کمیشن نے چیف جسٹس کے نامزد نام کثرت رائے سے مسترد کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔

کمیشن نے چیف جسٹس کے نامزد نام کثرت رائے سے مسترد کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ میں اس وقت 4 ججز کے عہدے خالی ہیں جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی آئندہ ماہ اگست میں ریٹائرمنٹ پر مزید ایک اور سیٹ خالی ہوجائے گی ۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نئے ججز کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس قیصر رشید خان، جسٹس حسن اظہر، جسٹس شفیع صدیق، جسٹس نعمت اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

تاہم اجلاس میں پانچوں نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔

کمیشن اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز اور جسٹس سردار طارق مسعود نے ان ناموں کی مخالفت کی ، جب کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور نمائندہ بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین نے بھی ان ناموں کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے 2 ججز پر ریٹائرڈ جسٹس سرمد جلال نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔

4 کے مقابلے 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button