تعلیمی بورڈ ملتان ؛ سپرنٹینڈنٹ سیکریسی برانچ رانا عبدالجبار ریٹائر ڈ ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان کے سپرنٹنڈنٹ سیکریسی برانچ رانا عبدالجبار ریٹائرڈ ہوگئے۔
ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی، آ فیسران بورڈ، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، ڈاکٹردلنواز ، قاضی مُجیب الرحمٰن، عبد الروف کھوکھر ،محمد الیاس صدیقی،اعجاز حسین عظیم، محمد منور پاشا،ڈاکٹر علی رضا ،نور حسن ،ظفر حسین موہل، عبدالمجید منیس، محمد یامین، محمد انور شاہ،ملک عارف، راؤ محمد اکبر،محمد نواز صدیقی، عبدالغفار فریدی، اصغر علی اور شیخ عمران حسین ،جنرل سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے علاوہ سیکریسی برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے رانا عبدالجبار کو باعزت ریٹائرمنٹ پردل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رانا عبدالجبار نے اپنی زندگی کے تقریباً 38 قیمتی سال دفتر ہذا میں خدمات سر انجام دی ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
تقریب کے اختتام پر سیکرٹری،کنٹرولر امتحانات، آفیسران بورڈ نے رانا عبدالجبار کو یادگاری شیلڈ، تعریفی سرٹیفکیٹ، پھولوں کا گلدستہ اور واجبات کا چیک دے کر پُر تپاک طریقہ سے الوداع کیا۔