Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سویپرز آر سُپر ہیروز

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز نے اپنے وقار اور سماجی تحفظ کے لئے آگاہی مہم شروع کردی ہے، جس میں شہریوں سے صفائی کرنیوالوں سے منسوب اصطلاحات اور تصورات بدلنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سینٹری ورکرز نے مختلف نعروں پر مبنی کتبے اٹھا کر آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ان کتبوں پر "عزت میرا حق ہے” ، "میں صفائی والا ہوں چوہڑا نہیں” ، "آپ کے عزت کے دو بول میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں” اور "میں 21 ویں صدی میں بھی چوہڑا کیوں؟” جیسے نعرے درج تھے۔

ایم ڈی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے اس مہم پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹری ورکرز نصف ایمان کے امین ہیں اور کمپنی انتظامیہ کو شہر کوصاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے والے اپنے ورکرز پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈو کیسی مہم سینی ٹیشن سے وابستہ افراد کی حفاظت اور وقار کے لئے شروع کی گئی ہے۔ہمیں صفائی ورکرز بارے اپنے رویے بدلنے چاہیے اور انہیں نامناسب الفاظ سے پکارنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ عزت اور وقار دینے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button