Breaking NewsNationalتازہ ترین
سید اسد علی نقوی جی ایم پی ٹی وی ملتان تعینات

پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سینٹر کے نئے جنرل منیجر سید اسد علی نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
اُنھوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ ملتان کے فنکاروں اور وسیب کے لوگوں کی خدمت کا جذبہ لے کر ملتان آئے ہیں۔
تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پی ٹی وی ملتان سے نمائندگی دی جائے گی۔
اسد علی نقوی نے کہا کہ پی ٹی وی ملتان کے لئے جنرل منیجر ہونے کو اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں، اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ملتان سے بہت جلد 6 گھنٹے کی نشریات کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں نئی پروگرامنگ ہوگی، جنوبی پنجاب کے کلچر اور میوزک کو فروغ دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔
سید اسد نقوی نے کہا کہ اس زرخیز خطے میں زراعت کی ترویج کے لئے بھی کام کریں گے۔