Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سید اسرار حسین گیلانی ریٹائر ہوگئے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ مینٹی نینس کے سید اسرار حسین گیلانی اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔

شعبہ مینٹی نینس کیجانب سے سید اسرار حسین گیلانی کے لیے الوداعی تقریب کا ا نعقاد کیاگیا۔ الوداعی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈ اکٹر منصور اکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹی نینس انجینئر اظہر خطاب ، عمران شیخ ، اصغر علی ، سید اجمل شاہ ، محمد زاہد ، ملک صفدر حسین ، ملک آصف رضا ، محمد حر غوری و دیگر ملازمین موجود تھے۔وائس چانسلر نے اسرار گیلانی کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارک باد دیتے ہوئے تحائف پیش کیے ۔

اس موقعہ پر سید اسرار حسین گیلانی نے کہاکہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے ادارے کے لیے زندگی بھر محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔ جو کہ میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ اس موقعہ پر دیگر ملازمین نے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button