سید محمد شعیب کی پی ایچ ڈی مکمل ہوگئی
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام سید محمد شعیب پی ایچ ڈی سکالر کے تحقیقی مقالہ کے پبلک ڈیفنس کا انعقاد سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین اور چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکل کیمسٹری، فیکلٹی آف فارمیسی بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل اور دیگر فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں ہوا۔
پی ایچ ڈی سکالر سید محمد شعیب نے اپنے تحقیقی کام کو پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل اور ڈاکٹر محمد ساجد حامد آکاش جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی نگرانی میں مکمل کیا۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فارما سیوٹیکل کیمسٹری کے پی ایچ ڈی اسکالر سید محمد شعیب نے کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا جس کا عنوان تھا "بائیو کیمیکل اینالیسس آف آرسینک انڈیوسڈ میٹابولک ڈس آرڈرز رول آف پولیمرفک ویرینٹ اینڈ ڈیزیز سوسپٹیبلٹی ان آرسینک انڈیوسڈ میٹابولک ڈس آرڈرز” تھا۔
ان کی پی ایچ ڈی تحقیق کے ڈیفنس کے لیے بیرونی نگران پروفیسر خالد حسین سابقہ ڈین یونیورسٹی کالج آف فارمیسی پنجاب یونیورسٹی لاہور تھے۔