Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سید نبیل رضا رضوی کے تحقیقی مقالہ کا مجلسی دفاع

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام سید نبیل رضا رضوی کے تحقیقی مقالہ کے پبلک ڈیفنس کا اہتمام کیا گیا، سید نبیل رضا رضوی نے تحقیق کا کام ڈاکٹر ثمینہ افضل کی زیر نگرانی مکمل کیا اور سید نبیل رضا نے اپنے تحقیقی مقالہ کا پروفیسر ڈاکٹر سید سعید الحسن کی موجودگی میں کامیابی سے دفاع کیا۔

جس میں سید نبیل رضا نے صحرائی پودے جس کا نام بائی لو کسیلون سٹاکسی جس کو مقامی زبان میں (سجی اس کھار) کہتے ہیں میں موجود کیمیکل اجزاء کو علیحدہ کیا اور انسانی جسم پر اس کے اثرات کا مشاہدہ کیا اور ثابت کیا کے یہ صحرائی پودا آنے والے دنوں میں کس طرح بنی نوع انسان کے کام آ سکے گا اور ذیابیطس جیسے موذی مرض کا علاج بنے گا اور مختلف انواع کے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم کے خلاف اکسیر ثابت ہو گا۔
اس پودا سے نکلنے والے اجزاء آنٹی آکسیڈنٹ جلد اور دماغی بیماریوں کی ادویات بنانے میں استعمال ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر ثمینہ افضل,ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر حسیب رضا، ڈاکٹر عباس اکبر کاظم رضا، رانا خالد ، جام حماد، اور مبشر اسلام موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button