سید طاہر رضا گردیزی پی ایچ ڈی کرنے کامیاب

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ڈیپارٹمنٹ آف ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر سید طاہر رضا گردیزی کے پبلک ڈیفنس کا انعقاد کیاگیا۔
ان کے تھییسز کا عنوان’’ پوٹاشیم نیوٹریشن آف کاٹن کلٹی ورز انڈر دی ایگروایکالوجیکل کنڈیشن ‘‘تھا۔
ڈاکٹر سید طاہر رضا گردیزی نے کامیابی کے ساتھ اپنے تھیسس کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کی خاطر خواہ پیدوار بڑھانے کے طریقے ، پوٹاشیم کا استعمال بروقت کاشت اور ساتھ ساتھ فولیٹر استعمال سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ ریشے کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔
ڈاکٹر سید علی رضا گردیزی کے سپروائزر ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر حکومت علی تھے۔
ڈیفنس تھیسس کے موقع پر ڈاکٹر حکومت علی، بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد دلباغ سینیئر سائنٹیفک آفیسر سی سی آر آئی اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ایگرانومی ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے تحقیقی کام کے دفاع کو بے حد سراہا۔
ڈیفنس تھیسس کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر عذرا یاسمین ، اور ریسرچ سکالرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔