Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی سکالر سیدہ ربیعہ احمد کے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پی ایچ ڈی سکالر سیدہ ربیعہ احمد کے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع ہوا۔

سیدہ ربعیہ احمد کے مقالے کا عنوان’’ سیرت نگاری میں ڈاکٹر یسین مظہر صدیقی کا مینج ایک تحقیقی مطالعہ ‘‘ تھا۔

پی ایچ ڈی سکالر سیدہ ربیعہ احمد نے پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات کی سرپرستی میں مقالہ مکمل کیا، اور اس کا کامیاب مجلسی دفاع پیش کیا۔

محققہ نے مسلم معاشروں میں ڈاکٹر یسین مظہر صدیقی کی سیرت نگاری کے مختلف پہلوئوں اور عصر حاضر میں اس کا اطلاق کا مطالعہ بیان کیا۔

مجلسی دفاع میں بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر پروفیسر عبدالعلی اچکزئی شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ نے سرانجام دیے، اور اس معیاری تحقیق اور ڈگری کی تکمیل پر محققہ کومبارک باد پیش کی۔

اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، ڈاکٹر حامد علی اعوان ، ڈاکٹر منزہ حیات ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر ، ڈاکٹر عصمت بتول ، ڈاکٹر عنبرین علی کے علاوہ بڑی تعداد میں سکالرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button