Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کے کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز برابر ہوگئی

سعد بیگ اور عرفات مہناس کے درمیان ہونیوالی 119رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ نے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی سے ہمکنار کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔

کپتان سعد بیگ نے 8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 79رنز بنائے، عرفات مہناس نے4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے ۔

پاکستان کاہدف کے تعاقب میں آ غاز اچھا نہیں رہا، پہلا نقصان 9 رنز پر باسط علی کے صفر پر آؤٹ ہونے پر اٹھانا پڑا، تنویر نے وکٹ حاصل کی۔

دوسری وکٹ بھی جلدی گری 20 کے مجموعی اسکور پر شاویز عرفان 16کے انفرادی اسکور پر تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،اننگزمیں 2چوکے 1چھکا شاملِ رہا۔

46کے مجموعی اسکور پر طیب عارف کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑا ، پرویز رحمان جبون نے وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنویر نے 2 اور پرویز رحمان نے 1وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے جیشان عالم کے شاندار 73رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنزبنائے ۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کے افتتاحی بلے بازوں کی جارحانہ اننگز پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنائے۔

عاشق الرحمن شبلی 1چوکے کی مدد سے 12کے انفرادی اسکور پر علی اسفند کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے جیشان عالم 73کی انفرادی اننگز کھیل کر ابتسام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اننگزمیں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

تیسری وکٹ 136پر رضوان 29 کے انفرادی اسکور پر 9چوکے اور 1چھکا لگا رن آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 144پر کپتان احرار امین 15رنز بناکر علی اسفند کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے 146 پر محفوظ الرحمن صرف ایک رنز علی اسفند کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

چھٹی وکٹ شایان حسین 6 رنز بنا کر ابتسام کی گیند پر کیچ ہوئے شہاب جیمز 12 اور پرویز 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے علی اسفند نے 3 اور ابتسام نے 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم میں 3 جبکہ بنگلہ دیش ٹیم میں 2 تبدیلی کی گئیں ۔

پاکستان ٹیم میں محد زیشان ، حبییب اللہ اور مومن قمر کی جگہ عزیرممتاز، علی اسفند اور محمد ابتسام کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

بنگلہ دیش ٹیم میں محمد سہاگ اور بورسن کی جگہ محمد رضوان اور معروف مریدہ ٹیم میں شامل ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں