ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’تارے زمیں پر ‘‘ اکیڈمک بلاک مکمل ہوگیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی ایلومینائی اور (چیئرپرسن ،تارے زمین پر ) فادیہ کاشف نے ویمن ڈگری کالج جو کہ اب ویمن یونیورسٹی ملتان میں تبدیل ہو چکی ہے کےلئے 90لاکھ روپے سے ایل شیپ بلڈنگ میں نئے اکیڈمک بلاک تعمیر کرایا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی فادیہ کاشف تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنے کالج دور سے برسوںسے اپنی تعلیمی خدمات میں پیش پیش ہے اور سر زمین اولیاء ملتان کی کتنی ہی مائیں ,بہنیں اور بیٹیاں یہاں سے فیض یاب ہو چکی ہیں اور آج زندگی میں اپنے اپنے کردار بخوبی انجام دے رہی ہیں۔
تارے زمین پر ٹرسٹ نے یونیورسٹی کمپاونڈ میں تین نئے ہال تعمیر کروائے تارے زمین پر ٹرسٹ کی چیرپرسن فادیہ کاشف ، اور ساتھ ہی ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کی ممبر میڈم زاہدہ ملک دونوں خواتین کالج کی ایلومینائی ہیں یہ پراجیکٹ مکمل کیا۔
انہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور کام کو سبک رفتاری سے مکمل کروایا اور درسگاہ سے اپنی دلی وابستگی کا ثبوت دیا ان کا یہ صدقہ جاریہ ملتان کی خواتین کےلئے آگے بڑھنے کا باعث بنتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان خطے میں اعلیٰ تعلیم کا ایک استعارہ رہا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی پروگرامز پیش کئے جاتے ہیں ہمیں امید ہے کہ نئے بلاک کی تعمیر سے ادارےکی طالبات کو مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تارے زمین فاونڈیشن کی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی بڑھتی تعداد کے بعد ایک اکیڈمک بلاک کی اشد ضرورت تھی، ایل شیپ بلڈنگ کی بالائی منزل پربننے والایہ بلاک جدید سہولیات سے مزین ہے۔
اس بلاک میں جدید کلاس رومز، لیبارٹریز، اور تحقیق کے لیے جگہ رکھی گئیں ہیں ، جن کا مقصد جدت اور تعلیمی ترقی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
فادیہ کاشف کا کہنا تھا کہ آیندہ بھی درسگاہ کی بہتری کے لیے وہ اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے، یہ قرض اتار نہیں جاسکتا جو کچھ کیا آنے والی نسلیں اس تعمیر سے بہتر طور سے مستفیض ہو سکیں گی اور کالج انتظامیہ کےروز مرہ امور میں بھی اسانی ہوگی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔