Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میپکو سپورٹس کمپلیکس ملتان میں گرلز اینڈ بوائز تیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی شاندار تقریب

میپکو سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز سپورٹس کمپلیکس ملتان میں خان ٹائیگر تیکوانڈو اکیڈمی ملتان کی چوتھی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹیسٹ کے چیف ایگزامینر گرینڈ ماسٹر اکبر خان نیازی،جمال غنی، ثاقب خالد ، حاجی محمد ندیم اور محمد عمران تھے۔

اس تقریب کے چیف آرگنائزر انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ واپڈا ٹیم کے کوچ ناصر علی شاہ، آصف علی شاہ اور نبیل کیانی تھے۔

ریفری کے فرائض ثمرانہ عطاء، شہزادہ گلفام اور محمد عدنان بھٹی(نیشنل گولڈ میڈلسٹ)،اسامہ خان اور ابوبکر نے ادا کیے.

مہمان خصوصی میپکو سپورٹس کمیٹی کے صدر ایس ای ملتان چوہدری خالد محمود ، جنرل سیکرٹری سپورٹس حیدر عثمان اٹھنگل، سپورٹس آفیسر میپکو میڈم رضیہ سلطانہ تھیں , ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن رانا تنویر احمد اور ڈائیرکٹر پبلک ریلیشنز میپکو جمشید نیازی تھے۔

کامیاب کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں کلر بیلٹس، سرٹیفیکیٹس، کیش پرائز اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈز تقسیم کیں۔

نتائج کے مطابق زوہا سہیل فاطمہ تلزہرہ تیمور احمد، سعد تنویر،کونین احمد،محمد آ یان خلیق،سید محمد علی نقوی،رفع بن وقار، اور محمد محد نے گرین بیلٹ حاصل کی اور زوہا علی،ایمن علی ایمان فاطمہ، حریم عارف، انایا علی،آمنہ علی،فاطمہ علی،فضہ علی، عزہ طارق،زمل خان، آمنہ زاہد، نبیلہ جاوید، عائشہ صدیقہ، محمد عبداللہ،عبدالوہاب، عبدالمعیز ارشد، احمد زاہد، مشف رمضان، سعد شبیر،حسنین ماجد، ریان شہباز، سالوم احمد،اور عبدالحنان نے یلو بلٹ حاصل کیں۔

سیماب زہرہ،محمد مجتبیٰ،شاہزیب توقیر،احسن توقیر، سفیر احمد، نے بلیو بیلٹ اصل کی۔جبکہ علی محمد اور عبدالرحمان نے اورنج بیلٹ حاصل کیں۔

آخر میں میپکو سپورٹس کمیٹی کے صدر چوہدری خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سپورٹس کمپلیکس میں تیکوانڈو اکیڈمی کا مقصد ملازمین کے بچوں کو انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کوچ کے زیر نگرانی سیلف ڈیفنس سیکھانا اور معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہے۔

سیکرٹری سپورٹس حیدر عثمان اٹھنگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیکوانڈو کھیل بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

سپورٹس آفیسر میڈم رضیہ سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیکوانڈو کھیل بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button