Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : "تعلیم القرآن اور ہماری ذمہ داری” کانفرنس کا انعقاد

ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے ہال میں یونیورسٹی قرآن فورم ،شعبہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے قرآن مجید کے ترجمہ کو سیکھنے کے ذوق کو پروان چڑھانے کے لئے ایک کانفرنس بعنوان "تعلیم القرآن اور ہماری ذمہ داری ” کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی عربی اسکالر قاری محمد جاوید نے کیا، اس کے بعد شعبہ عربی کے ایک طالب علم محمد وقاص نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔

اس کے بعد یونیورسٹی قرآن فورم کی یونیورسٹی میں اہمیت ضرورت اور کردار پر ہمارے پی ایچ ڈی اسکالر اور وزٹننگ لیکچرر مفتی محمد طیب نے گفتگو کی۔

بعد ازاں چیئرمین شعبہ عربی ،کوآرڈینیٹر یونیورسٹی قرآن فورم پروفیسر ڈاکٹر ابوذر خلیل نے یونیورسٹی قرآن فورم کا تعارف پیش کرنے کے بعد معزز مہمان اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر ادریس زبیر صاحب کا تعارف کروایا ،جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ادریس زبیر صاحب ڈائریکٹر الھدیٰ انٹرنیشنل نے تفصیلی خطاب کیا، اور آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الرحیم ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز نے شکریہ اور دعائِیہ کلمات کہے۔

سٹیج سکریٹری کے فرائض شعبہ عربی سے ڈاکٹر انس صاحب نے سرانجام دئے جبکہ اس سیمینار کو آرگنائز کرنے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صادق شاہد صاحب اور انکی پوری ٹیم کے بھرپور کردار کو سراہا گیا، اور سٹی کالج کے تعاون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پراس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سمیع اللہ عزیز اسسٹنٹ کوآڈینیٹر یونیورسٹی قرآن فورم شعبہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان یونیورسٹی میں ترجمہ قرآن ، مواد کے حصول ، ٹیچرز اور اسٹوڈینٹس کی رہنمائی کے لئے یونیورسٹی قرآن فورم آپ کے ساتھ ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button