Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس : سٹوڈنٹ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں میں طلباء کے مابین موسیقی ، شاعری کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمک اور ایتھلیٹک غیر نصابی سرگرمیاں کسی بھی طالبعلم کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں، یہ سرگرمیاں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔

اِن سرگرمیوں سے طلبہ کو معاشرتی طور پر بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ حاصل ہونے والے فوائد تمام عمر طلباء کے ساتھ چلتے ہیں۔

انہی سرگرمیوں کی بدولت طلباء اپنے ہم خیال دوست بناتے ہیں اور زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے خود اعتمادی سیکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button