Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13پروگرام کی رجسڑیشن 21 اکتوبر سے شروع ہوگی

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13پروگرام کی رجسڑیشن 21اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ کے اولمپک ڈریم ویژن کے تحت انڈر 13تحصیل لیول پر اتھلیٹکس۔فٹبال۔جمناسٹک۔اور مارشل آرٹ جس میں کراٹے، تیکوانڈو، ووشو، اور جوڈو شامل ہیں کہ کھلاڑیوں کی رجسڑیشن 21اکتوبر سے شروع ہوگی، جو کہ 4نومبر تک جاری رہے گی۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے اس سلسلہ میں میڈیا کو بتایا کہ نرسری لیول سے ان کھیلوں میں کھلاڑیوں کی تربیت کرنے کے لیے انڈر 13 لیول پر اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز 21 اکتوبر کو ملتان تحصیل سٹی کے کھلاڑیوں کی رجسڑیشن سپورٹس کمپلیکس ملتان جبکہ تحصیل شجاع آباد کے کھلاڑی تحصیل سپورٹس آفیسر شجاع آباد عدنان نعیم کے پاس اے سی شجاع آباد کے آفس، اور تحصیل جلالپور کے کھلاڑی ٹی ایس او جلالپور محمد عرفان کے پاس اے سی جلالپور کے آفس میں چار نومبر تک رجسڑیشن کرائیں گے۔

جبکہ ان کے تحصیل لیول پر ٹرائلز کا مرحلہ پانچ نومبر سے چودہ نومبر تک جاری رہے گا۔

فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان نے مزید کہا کہ ڈسڑکٙٹ لیول پر آرچری۔بیڈمنٹن، اور ٹیبل ٹینس انڈر 13 کھلاڑیوں کی رجسڑیشن بھی 21اکتوبر سے 4نومبر تک ڈسڑکٹ سپورٹس آفس ملتان میں ہوگی، جبکہ ڈسڑکٹ لیول پر ٹرائلز پانچ اور چھ نومبر کو ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر نور خان قیصرانی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button