Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مد مقابل کھلاڑیوں والی سہولتیں مجھے بھی ملتیں تو میڈل جیت جاتا:طلحہ طالب

تمام پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف دو کلو گرام سے میڈل نہ جیت سکا، مد مقابل کھلاڑیوں کو جو سہولتیں میسر تھیں، اگر مجھے بھی ملتیں تو میڈل جیت جاتا ۔ لوگوں کی دعاؤں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہ تھاش جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں ۔ مستقبل میں بہتر پرفارمنس کرکے پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

21 سالہ طلحہ طالب کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، طلحہ طالب نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔
علاوہ ازیں اس سال ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد انہیں ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ پر شرکت کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button