Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیوٹا کے ٹیکنیکل کالجز میں تعمیر ملت پروگرام میں داخلے شروع ہوگئے
ایسے طلباء جن کے میٹرک میں600 سے 9 سو نمبر ہیں وہ طلباء ٹیکنکل کالجز میں داخلہ لیں، جہاں تعمیر ملت پروگرام جاری ہے۔ ڈبل ڈپلومہ میں پہلے دو سال پاکستان میں پڑھنا ہوگا، جبکہ آخری سال چین میں پڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایوننگ شفٹ کے لئے عمر کی حد 45 سال تک ہے۔ جہاں الیکٹریشن میٹل ورک، وڈ ورک ، کیمیکل انجنئیرنگ ، ٹیکسٹائل،فوڈ پرزرویشن، مکینیکل کمپیوٹر ، آئی ٹی، ٹیلی کمیونکیشن آرکیٹکچر ، کنسٹرکشن سول ، آٹو اینڈ ڈیزل میکا ٹرانکس، ٹیکسٹائل اسپیننگ ٹیکسٹائل ویونگ، الیکٹرانکس ایگریکلچر گلاس اینڈ سرامکس، پرنٹنگ اینڈ گرافکس پروگرام میں داخلہ جاری اور گورنمنٹ کے سکالرشپس بھی موجود ہیں۔