تارے زمین پر ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زکریا یونیورسٹی آمد

تارے زمین پر ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فادیہ کاشف نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔
فادیہ کاشف نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی ،اس موقع پر شعبہ انگلش ، نفسیات اور دیگر شعبہ جات کے اساتذہ بھی موجود تھے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فادیہ کاشف کی غریب و مستحق افراد کی مدد کرنے کے جذبے کو بے حد سراہا ۔
فادیہ کاشف نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے ز اور اس جہان فانی سے کوچ کر جانے کے بعد انسان کے اعمال ہی صرف اس کے ساتھ جائیں گے، لہذا ہر فرد واحد کو آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے ۔
انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو اپنی کتاب "دعا کیجئے” بھی پیش کی ۔
ملاقات کے بعد فادیہ کاشف نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ، جہاں انہوں نے طلبہ کو دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے کی تلقین کی ۔