Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نواب عاشق حسین قریشی سی سی اے چیلنج ٹرافی : ترین کرکٹ اکیڈمی لودھراں اکیڈمی فائنل میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی کی جانب سے منعقدہ نواب عاشق حسین قریشی سی سی اے چیلنج ٹرافی (ونٹر کرکٹ لیگ راؤنڈ 2) کے سیمی فائنل میں ترین کرکٹ اکیڈمی لودھراں نے پرچم کرکے کلب خانیوال کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بی زیڈ یو سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پرچم کرکٹ کلب خانیوال کی ٹیم 44 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شعیب بلال اور صداقت نے 3/3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ترین کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

شعیب بلال نے 75 جبکہ سازالدین خان نے 54 سکور کیے۔ شعیب بلال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فائنل 22 مارچ کو سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا جایے گا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button