Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا سروہ آئل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ :طارق کلب اور اولین سپورٹس سیمی فائنل میں

تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کواٹر فائنل میں ایل بی ایل فارما نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔
صلاح الدین نے 69.جبکہ یاسر بٹ نے 24رنز بنائے۔طارق کلب کی طرف سے وسیم رسول نے تین جبکہ ہمایوں الطاف اور فیصل نذر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

بعد میں کھیلتے ہوئے طارق کلب نے بلاول کے شاندار 60 اور دانش نواب کے 37.ہمایوں الطاف کے 35ناٹ آوٴٹ کی بدولت مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

ایل بی ایل فارما کی طرف سے عبدالرحمن اور محمد عادل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ ہمایوں الطاف قرار پائے۔منظور لطیفی اور وسیم شاہ ایمپائرز جبکہ محمد وسیم سکورر تھے۔

آخری کواٹر فائنل میں زواری کرکٹ کلب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 100رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔

معیز احمد۔21.اختر زواری نے 15سکور بنایا۔اولین سپورٹس کی طرف سے فراز خان۔اکرم خان۔3.3جبکہ ریس بشیر نے دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔

بعد میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔۔عبدالرحمان مزمل۔35.کامران بھٹی۔21ناٙ آوٴٹ ۔فراز خان۔20رنز بنائے۔اختر زواری اور عبدالسلام نےدو۔دو۔ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
فراز خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

آج پہلا سیمی فائنل سروہ موٹر آئل اور اولین سپورٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button