Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک و انٹر کے امتحانات، ٹاسک فورس کابڑا مطالبہ سامنے آگیا

میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے ٹاسک فورس نے بورڈ امتحانات میں پرانا عملہ تعینات کرنے سے روک دیا۔
تفصیل کے مطابق امتحانات کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ رواں سال ڈیوٹیاں کرنیوالے عملے کو آئندہ تعینات نہ کریں، اس پالیسی کا اطلاق میٹرک انٹرمیڈیٹ پہلے اور دوسرے سالانہ امتحانات پر ہوگا، متبادل عملہ کی عدم دستیابی پر ہی سابقہ عملے کی تعیناتی کی جاسکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کے حوالے سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کو آگاہ کردیا گیا، ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ بورڈز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی