ٹیچرز اور ریسرچرز کو انکم ٹیکس میں دی گئی 25 فیصد رعایت ختم کردی گئی
حکومت نے اساتذہ اور تحقیق کرنے والوں کو دی گئی انکم ٹیکس رعایت ختم کردی۔
اس سلسلے میں ایف بی آر نے مراسلہ جاری کردیا کہ مالیاتی ایکٹ جس کا ٹیکس 2023 سے لاگو ہے جس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ ایک کل وقتی استاد یا محقق جو کسی غیر منافع بخش تعلیم یا تحقیقی ادارے میں ملازم ہے، جس کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن، بورڈ آف ایجوکیشن یا کسی یونیورسٹی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے کودی گئی ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گی ہے۔
تاہم یہ شق طبی پیشے کے اساتذہ پر لاگو نہیں ہوگی جو نجی میڈیکل پریکٹس سے آمدنی حاصل کرتے ہیں یا جو مریضوں سے وصول شدہ حصہ وصول کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سے حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیہ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے لائی گئی مذکورہ تبدیلیوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو ریونیو کا نقصان ہوا، اس لئے جو تبدیلیاں ہوئی ہیں ان کو سیپ سسٹم میں اپ ڈیٹ/اپ گریڈ کیا جائے تاکہ مطلوبہ تبدیلیاں شامل کی جائیں تاکہ ان افراد کو دی گی 25 فیصد چھو ٹ ختم ہوسکے ۔