Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ اور سرکاری ملازمین کا لاہور میں احتجاج، پنجاب بھر میں آج میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی مارکنگ کا بائیکاٹ کا اعلان

ملتان سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ نے 30 فیصد ڈی آر اے سمیت اپنے حقوق واپس لینے کے لیے آج 25 جون کو آگیگا کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے، یہ ریلی مسجد شہداء ریگل چوک لاہور سے اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی، جس میں آگیگا میں شامل سرکاری ملازمین کی چالیس تنظیموں کے ممبران شریک ہوں گے، اسمبلی ہال پہنچ کر جلسہ ہوگا۔

قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت و عوام کو سرکاری ملازمین کو درپیش مساہل سے آگاہ کریں گے اگر صوبائی حکومت کی سرد مہری میں کمی نہ لائی جا سکی تو باہمی مشاورت سے رہنما اس اجتماع کو دھرنے کی شکل دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل میں سر فہرست اور فوری مطالبہ 30 فیصد ڈی آر اے جس کا وفاق نے تو اپنے ملازمین کو دینے کا اعلان کر دیا مگر پنجاب حکومت نے بجٹ میں اعلان نہیں کیا جبکہ دو نوٹیفکیشنز کی واپسی ہے جس کے ذریعے سرکاری ملازمین سے پینشن اور اس سے متعلق مراعات چھین لی گئیں، ان میں ایک یکم جون 2023 کو جاری ہونے والا لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر بارے نوٹیفکیشن ہے اور دوسرا دو دسمبر 2024 کو جاری ہونے والے دو نوٹیفکیشنز جن کے ذریعے ملازمین کو حاصل پینشن سہولیات کے رولز میں ترامیم کرکے انہیں پینشن کی ایک تہائی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے۔

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فائزہ رعنا کا کہنا ہے کہ آج صوبے بھر میں پیپر مارکنگ کا مکمل بائیکاٹ ہوگا، اگر پھر بھی کہیں مارکنگ جاری رہتی ہے تو پلیز ہمارے نوٹس میں ضرور لائیں، ایسے افراد کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ ابھی وقت اپنے حق کےلئے کھڑے ہوں ورنہ حکومتی مظالم بڑھتے چلے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button