Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ ایک بار پھر اگیگا کے پلیٹ فارم سے مہم شروع کرنے کو تیار ہوگئے

طے شدہ پروگرام کے مطابق اگیگا پنجاب کا ایک اجلاس زیر صدارت خالد جاوید سنگھیڑہ منعقد ہوا۔

اجلاس میں آگیگا میں شامل تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی، ایجنڈے میں موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات اور حکومت پنجاب کی جون 2023 سے جاری تکلیف دہ اور ملازم کش اقدامات ،ان کے تدارک اور ان سے چھٹکارا پانے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض کیا ہے اور جد وجہد کا ٹائم فریم طے کیا گیا۔

خالد جاوید سنگھیڑہ نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں لیو انکیشمنٹ ترمیم ،دو دسمبر 2024 کی پنشن ترامیم کا خاتمہ اور رول سترہ اے کی بحالی ہونگے جبکہ حالیہ بجٹ میں وفاق کے مساوی ڈی آر اے نہ دینے اور پنشن شرح میں کم اضافہ تازہ نا انصافیاں ہیں۔

ان کو وفاق کے مساوی بنانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، اگر بارہ جولائی کو ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دینے کےلئے دھرنا دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button