Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ترقی کےلئےاساتذہ کو عزت وتکریم دینا ہوگی:شمشیر خان

ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کی جانب سے کمپری ہینسوگورئمنٹ گرلز ہائی سکول میں ٹیچر ڈے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او یجوکیشن شمشیر احمد خان، چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن کے صدر ریاض احمد آصف،ڈاکٹر شمیم اختر نے کہا کہ ہم انسان پیدائش کے بعد سے لیکر مرتے وقت تک سیکھتا ہے ۔

بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو والدین اس کی پرورش کرتے ہیں اور جب بچہ پہلے دن سکول میں آتا ہے تو استاد اس کی طرز زندگی کی بنیاد رکھتے ہیں، اسے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز سیکھاتے ہیں اور اسے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے ۔

پھر یہی بچہ مستقبل میں ملک وقوم،والدین اور استائذہ کا نام روشن کرتا ہے، باآداب ہمیشہ بانصیب رہتا ہے، اور اس کی ترقی میں سب کی دعائیں شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی جب ہمارے استاد کہیں مل جاتے ہیں، تو ہم ان کے احترام کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھتے آج ہم جس مقام پر ہیں صرف اپنے استادوں کی وجہ سے ہیں ہمارے استادوں نے ہمیں اس قابل بنایا کی ہم آج اپنے ادروں سے متعلق مسائل کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں ، اور جو ہمارے شاگرد وہیں بھی ہمیں آج وہی احترام و عزت دیتے ہیں جو ہم اپنے استادوں کو دیتے رہے ہیں۔

اس موقع پر,راؤ جاوید رفیق، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تصدق حسین، ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری ربنواز، زرین اختر،عابدہ جبیں،محمد ہاشم خان، تحسین عزیز، عبدالرشید بابر،جاوید اختر، عبدالرحمان جامی،ثمینہ ظفر، کوثر رمضان،اظہرہ ارم، اعجاز حسین، علی شان ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلزایسوسی ایشن ضلع ملتان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بہترین رزلٹ دینے پر استائذ میں تعریف اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button