Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرائیکی مضمون کا اجراء ، اساتذہ وفد کی چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ملاقات

سکینڈری سکولوں میں سرائیکی مضمون کے اجراء کے لئے اساتذہ کے وفد نے چیئرمین ملتان بورڈ سے ملاقات کی ۔

بتایاگیا ہے کہ سید تنویر الرحمن پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول قادر پور راں سینئر ممبر ملتان بورڈ، ملک سخاوت حسین سیوڑہ، امتیاز احمد بھٹی اور حکیم مہر نو بہار دولتانہ پر مشتمل وفد نے چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم سے سیکنڈری سکولوں میں سرائیکی مضمون کے اجراء کے سلسلے میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ بچوں کومادری زبان میں تعلیم دینا اس کا بنیادی حق ہے، اس بارے میں متعلقہ فورم پر بات کی جائے گی ، اور سرائیکی کو بطور مضمون جلد شامل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں