Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہم سب کو ملکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا : سی ای او ایجوکیشن ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وہ اساتذہ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
وفد میں جاوید شاہ پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول بوائز ملتان محمد یونس لودھی رہنماء پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن، مداح حسین شاہ ایس ایس ٹی ،اعجاز رسول ایس ایس ٹی صفدر رانجھا ایس ایس ٹی تھے۔
وفد نے سی ای او کو گلدستے پیش کیے گئے، اس موقع پر اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سی ای او نے یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اساتذہ اپنے فرائض منصبی بہترین اور پیشہ ورانہ انداز سے سر انجام دیں۔