Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ بچوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کریں : سی ای او ایجوکیشن

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ بچے ملک وقوم کا عظیم اثاثہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ بچوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کریں تاکہ مستقبل میں وہ مفید شہری اور سچے مسلمان بن سکیں اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی گورنمنٹ ملت ہائی سکول نیو ملتان میں کلاس نہم اور دہم کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت سکول ہذا کے پرنسپل چوہدری ذوالفقار علی نے کی جبکہ سابق ڈی پی ائی سکینڈری سکول ساؤتھ پنجاب اعزاز احمد خان جوئیہ، ڈی ای او سیکنڈری منور حسین کمال، ڈی ای او ایلیمنٹری میاں خالد عالم، سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد،سابق پرنسپل گورنمنٹ لیب ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول رانا جاوید مصطفی اور ایجوکیشن افیسر میاں منیر احمد مہمانان اعزاز تھے۔

تقریب سے سکول کے پرنسپل چوہدری ذوالفقار علی، راؤ محمد اجمل، احمد حسن، عثمان غنی، ولید احمد، اجمل نعیم، موسیٰ شکیل، مستقیم،بلال نور، حافظ حسین اور حافظ رمیض نے بھی خطاب کیا۔

مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بچوں کی بہترین اور سبق اموز پرفارمنس دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے۔ سکول ہذا کے میٹرک کے سو فیصد نتائج اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔
پرنسپل چوہدری ذوالفقار علی اور دیگر اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈی ای او سیکنڈری منور حسین کمال نے کہا کہ اساتذہ کرام بہتر معیار تعلیم کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اساتذہ بچوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سابق ڈی پی آئی سیکنڈری ساؤتھ پنجاب اعزاز احمد خان جوئیہ، میاں خالد عالم، میاں نعیم ارشد، رانا جاوید مصطفی اور میاں منیر احمد نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترین پرفارمنس اور بہترین امتحانی نتائج خوش آئند ہیں، اس سے ادارہ ہذا کے وقار اور اساتذہ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button