Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : گیلانی لاء کالج میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اورینٹیشن تقریب کا اہتمام

زکریا یونیورسٹی گیلانی لاء کالج میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اورینٹیشن تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گیلانی لا ء کالج ڈاکٹرسمزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ طلباء ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور استاد معمار قوم ہوتے ہیں، انہو ں نے اساتذہ کرام کے اندر ایمانداری ، نظم اور ضبط مستقل مزاجی محنت اور مثبت کردار کو فروغ دینے کے لیے اہم نکات پیش کیے، اور امتحانی نظام میں مکمل میرٹ لانے اور اس کو مزید بہتر بنانے کی نئی تکنیکیں پیش کیں۔

انہو ںنے کہاکہ یہ اقدامات اساتذہ اور طلباء دونوں کے لیے بہت مفید ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بقول وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی قومیں بنتی اور تباہ ہوتی ہیں کمرہ جماعت میں۔

اس موقعہ پر سب اساتذہ نے اپنی تجاویز پیں کیں، اور کہا کہ قانون جیسے پیشہ میں نئے آنے والے طلبا کی تعلیم و تربیت و کردار پر کام کرنے کے لیے ان کے اساتذہ سے گفت و شنید کرنا نہایت اہم ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر سمزا فاطمہ ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد بلال، تمام اسسٹنٹ پروفیسرز اور وزیٹنگ پروفیسرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button