Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کا ڈپٹی ڈی ای او کے خلاف احتجاج جاری

ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کی تعیناتی کے خلاف محکمہ سکولز ملتان میں اساتذہ اور ملازمین کااحتجاج جاری، کام چھوڑ ہڑتال ، سابق وزیر خارجہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔

کرپٹ ڈی ڈی ای او کی بحالی کی کوشش، اساتذہ کا شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاج

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز میں ڈپٹی ڈی ای او سلطانہ رانا کی دوبارہ تعیناتی روکنے کےلئے اساتذہ کا احتجاج جاری رہا، سلطانہ رانا کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے الگ کرکے پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کافیصلہ کیاگیا تھا جس کے بعد سیاسی پست پناہی سے بحال ہونے کی کوشش کرنے لگیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔

کرپشن الزامات پر برطرف ہونے والی افسر کو بچانے کےلئے پی ٹی آئی کے رہنما متحرک

ایک روز قبل اساتذہ نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے بھی احتجاج کیا تھا، گزشتہ روز دفاتر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور دھرنا دیاگیا ، ریلی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔

ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ایلمنٹری کرپشن ثابت ہونے پر عہدے سے فارغ

اساتذہ اور ایپکا رہنماوں کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو ایک لوٹ مار کرنے والے افسر سے جان چھڑائی جائے ، سیاسی افراد اس افسر کی تعیناتی کےلئے دباو مت ڈالیں ، شاہ محمود قریشی اپنے الفاظ کا پاس رکھیں اور میرٹ پر افسر کی تعیناتی کریں اس کرپٹ افسر کو دوبارہ تعینات نہیں ہونے دیا جائے گا، اور احتجاج کا سلسلہ بڑھایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button