سکولوں میں اساتذہ کی ہڑتال ختم؛ طلباء کی معمولی حاضری، سلیبس متاثر
سکولوں کے اساتذہ گزشتہ 9 روز سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کررہے تھے، جمعہ کے روز پنجاب حکومت کے شعبہ تعلیم کے سینئیر افسران کے ساتھ مذاکرات میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جس کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ ہڑتال کو علامتی سطح پر لیجایا جائے گا، اور سکول کھولے جائیں گے۔
جس کے بعد گزشتہ روز سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، مطالبات کے حق میں علامتی احتجاج کیا گیا، تاہم طلبا کی بہت معمولی تعداد سکولوں میں آئی ۔
سکولوں کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتال کے باعث طلباء نے چھٹیاں کی، سوموار سے تمام طلباء ریگولر ہوجائیں گے، ان چھٹیوں کی وجہ سے پڑھائی کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، سلیبس مکمل کرنا مشکل ہوگیا ہے، تاہم کوشش کی جائے گی کہ اضافی پیریڈ کے ساتھ سلیبس مکمل کیا جائے۔
دوسری طرف ہڑتال ختم ہونے کے بعد انٹر کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہے، مکمل عملہ ڈیوٹی پر پہنچ گیا، اور کیمسٹری کا پرچہ خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔