Breaking NewsEducationتازہ ترین
غیر نصابی ڈیوٹیاں لگانے پر اساتذہ نے احتجاج کا اعلان کردیا
اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیز کے خلاف ٹیچرز یونین میدان میں آگئیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ کلریکل عملہ ہونے کے باوجود اساتذہ کو ڈیٹا انٹری پر لگانا سراسر زیادتی ہے، پنشن اور لیو کیسز کا زیر التواء رہنا معمول بن چکا ہے، دفتری نظام جمود کا شکار ہے، ان سروس پروموشن خواب بن گئی ہے، تاحال حتمی لسٹیں جاری نہیں ہوسکیں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت مانگی گئی معلومات ملنا بھی محال ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ماتحت آفیسرز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، اساتذہ کی بجائے کلریکل عملہ کو ڈیٹا انٹری پر تعینات کیا جائے، دفاتر میں ڈائری کلرکس کو درخواست کا ڈائری نمبر دینے کا پابند کیا جائے۔