Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی ترقی کےلئے ریکارڈ طلب

ڈی پی آئی سکولز نے گریڈ 18 میں ترقی کےلئے 9 اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اس سلسلے میں ڈی ای او سکینڈر ی شیخ رفیق نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ڈی پی آئی سکولز نے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کےلئے اساتذہ کے کیسز طلب کیے تھے، مگر تاحال نو اساتذہ جن میں رخسانہ کنول، غلام مصطفیٰ ، محمدجاوید ، ریاض احمد، محمد صدیق، اختر حسین کاظمی، اعظم علی، سرفراز احمد، اور رحمت حسین شامل ہیں کے کوائف ارسال نہیں کئے گئے۔

اس لئے فوری طور پر ان کے اے سی آرز سمیت تمام کوائف جلد ازجلد جمع کرائے جائیں تاکہ ترقی کے کیسز بھجوائے جاسکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button