Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملک چھوڑ کر جانے والے اساتذہ کی تفصیل طلب کرلی گئی

محکمہ سکولز نے ایسے اساتذہ کی تفصیل طلب کی جو بیرون ممالک جابسے ہیں مگر ان کی اسامیاں تاحال خالی پڑی ہیں۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پچھلے سال بہت سے اساتذہ بیرون ملک شفٹ ہو چکے ہیں اور انکی سیٹس تاحال بحال ہیں اور ایک بڑی تعداد میں سیکرٹری تعلیم کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس لئے سکولوں کا سرپرائز وزٹ کیا جائے گا اور زیادہ غیر حاضری رکھنے والے سکول ٹارگٹ پر ہوں گے ۔