Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کا حتمی فیصلہ

لائسنس کا اجراء ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا اور یہ 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ لائسنس 3 کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری ہیں۔
اب نئی بھرتیاں اور پروموشنز صرف ان ہی اساتذہ کو دی جائیں گی جن کے پاس یہ لائسنس ہو گا۔ ٹیسٹ کے سلیبس میں اسکول سبجیکٹس، جنرل نالج اور آئی ٹی سکلز شامل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹیسٹ لینے والی ایجنسی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم لائسنس سرکاری اور نجی دونوں سیکٹرز کے اساتذہ کے لیے لازمی ہو گا۔ بغیر لائسنس کے کسی بھی استاد کو اسکول میں تدریس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیچنگ لائسنس کے اجراء کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button