Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان : ٹیموں کی واپسی کا شیڈول جاری

ملتان ٹیسٹ چوتھے روز ختم ہوتے ہی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان سے کراچی روانگی کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا۔
اب میزبان اور مہمان ٹیمیں سابقہ شیڈول سے ایک روز قبل آج 13 دسمبر کو ملتان سے کراچی روانہ ہو جائیں گی ۔
انٹرنیشنل کرکٹرز کی ملتان سے روانگی کے ساتھ ملتان کے رہائشیوں کو اذیت ناک سکیورٹی بندشوں سے نجات مل جائے گی۔
ملتان میں پاک انگلینڈ ٹیموں کے ہفتہ بھر قیام کے دوران سکیورٹی اس قدر سخت رہی کہ ایک بار ملتانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی گھنٹہ بھر پھنسے رہے ۔