Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیم کا چناؤ مشاورت، ندا ڈار کی گائیڈ لائن موجود : ثناء فاطمہ

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا فاطمہ کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے ٹیم کا چناؤ مشاورت سے کیا گیا ہے، ندا ڈار کی گائیڈ لائن میں جیت کاسفر جاری رکھیں گے، وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔

انہوں نےکہا کہ ٹیم اور ان کی کپتانی کے اعلان سے قبل انتطامیہ نے سکواڈ پر ان سے رائے لی تھی اور مشاورت کے بعد ٹیم کا چناو کیا گیا تھا، جنوبی افریقہ کےخلاف میچ سے قبل ملتان میں پریکٹس کی ہے، یہاں کی کنڈیشن سے واقف ہوچکےہیں، اس لئے مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دینگے ۔

یہ سریز اس لئے بھی اہم کہ ہم نے اس کے بعد ورلڈ کپ کھلنے کےلئے یو اےای کاسفر کرنا ہے، اس لئے اگلے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاریاں کررہے ہیں۔

فاطمہ ثنا کہنا تھاکہ ملتان سٹیڈیم بہت خوبصورت ہے، یہاں کی وکٹ بھی بہتر ہے اچھے رزلٹ کی توقع ہے ٹیم کی فٹنس اور فلڈنگ پر توجہ دی گئی، کوچز نے خصوصی سیشن کرائے ہیں، یہ تیاری اس لئے بھی اہم ہے کہ ورلڈکپ میں ایک مضبوط سکواڈ بن کر اترنا چاہتے ہیں۔

سابق کپتان ندا ڈار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ابھی ان سے گائیڈلائن لیتی ہوں، خواہش ہے جب تک کپتان رہوں ان کی حمایت اور گائیڈ لائن ملتی رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button