Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز آج ہفتہ سے ہوگا

ٹیکنکل اداروں میں سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (آج) سے ہوگا،درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔

تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی، ادارے کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط، طلباء اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی کی جائے گی۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622 غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست شائع کردی گئی، تمام منظور شدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہے، طلباء کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم موجود ہے۔

ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button