Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک متعارف کرانے سے مالی بوجھ کم ہوا، جدید ٹیکنالوجی سے مزید استفادہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں 9 ویں 2روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں انصاف کے نظام کو درپیش چیلنجز اور اس کے حل پر تفصیلی بات کی گئی، جوڈیشل کانفرنس میں مندوبین کی شرکت کو سراہتے ہیں، جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ میں ویڈیو لنک متعارف کرانے سے ادارے پر مالی بوجھ کم ہوا، گزشتہ7ماہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے3ہزار391معاملات دیکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کی تجاویز اور آرا بہت اہمیت کی حامل ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی تغیرات کو بھی دیکھنا ہوگا، عوام کو انصاف کی بلا امتیاز فراہمی سے ہی معاشرتی مساوات کا حصول ممکن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button