Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں کانفرنس کا اختتام

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بائیو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سائنس کانفرنس "ٹیکنو مالیکیولز 2025” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

دوسرے روز کے سیشن کی صدارت ڈاکٹر محمد علیم اشرف اور ڈاکٹر راحیلہ وحید نے کی، جس میں بین الاقوامی مقررین نے آن لائن شرکت کی۔

مقررین میں ڈاکٹر محمد موسیٰ خان (زے جیانگ یونیورسٹی، چین) جنہوں نے الٹرا وائلٹ شعاعوں سے انسیکٹی سائیڈ ریزسٹنس میں کمی کے امکانات بیان کیے۔

ڈاکٹر محمد شفیق نے پاکستان میں فرانزک سائنس کے موجودہ رجحانات اور مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر رفاقت علی گل ,چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے پودوں میں جینیاتی عناصر کی حرکت اور ایپی جینیٹک ریگولیشن پر بات کی۔

ڈاکٹر مریم زین ،ویمن یونیورسٹی نے سیلیک بیماری میں مبتلا بچوں میں غذائی کمی کے کلینیکل تجزیے پر تحقیق پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button