Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کے اساتذہ کا احتجاج 22 ویں روز بھی جاری

گرینڈ الائنس پنجاب کے فیصلہ کے مطابق پنجاب بھر میں 22 ویں روز بھی ٹیوٹا کے ما تحت اداروں میں مکمل تالہ بندی، ہڑتال کی، اور پنجاب بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کر کے ٹیوٹا ملا زمین نے 25% اور 15% کے مطالبے پر احتجا ج ریکارڈ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں۔

ٹیوٹا کے اداروں میں ہڑتال جاری

صوبائی قیادت کاایم پی ایز سے ملا قاتوں اور فائل پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج محمد ندیم قریشی ایم پی اے سے ملا قا ت کی گئی اور انہیں ٹیوٹا ملا زمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس 25% جو 2021 اور 15% سپیشل الا ؤنس مارچ 2022 کی فائل پیش کی گئی وہ فائل لیکر لاہور روانہ ہو گئے، اور انہوں نے کہا کہ میں منسٹر انڈسٹری سے ملا قات کرکے کہ اس مسئلہ کو حل کروانے کی کوشش کر ونگا، اور چیف منسٹر صاحب سے بھی بات کر ونگا۔

اس کے بعد گرینڈ الائنس کے قائدین نے رائے منصب علی صاحب سے ملا قات کی، انہوں نے وعدہ کہا کہ 14 ستمبر کو فائل لیکر لا ہور روانہ ہونگے ، اور چیف منسٹر سے بھی بات کرنے کا وعدہ کیا۔

ملتان میں دوران ہڑتال فیصلہ کیا گیا کہ آج رضا ہال میں احتجاجی جلسہ ہو گا، اور کمشنر آفس ملتان تک ریلی نکا لی جائے، اور کمشنر ملتان کو اپنے مطالبات کی فائل پیش کی جائے گی۔

ضلع ملتان کے ٹیوٹا کے ما تحت ادارہ جات کے تمام ملا زمین رضا ہال تشر یف لائیں گے، اور ریلی میں شر کت کریں گے۔

رضا ہال میں جلسہ دن10:00 بجے منعقدہوگا۔

جلسہ سے قائدین گرینڈ الائنس پنجاب خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button