Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک طالبان سے خطرہ بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سرد مہری کا ماحول ہے، دوہفتے سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے ، جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، غلام خان کراسنگ پوائنٹ پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا، اب خیبرپختونخواہ میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں، سوات اور دیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ صرف خیبرپختونخواہ کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، تحریک طالبان کے معاملے پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی، تحریک طالبان سے بات چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں