Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ایلمنٹری سکولوں کے تحصیل لیول پر طلبہ کے مابین مقابلے

مبارک ماہ ربیع الاول میں حکومت کی خصوصی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں عشرہ رحمت اللعالمین ؐ منانے کے سلسلے میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکولوں کے تحصیل لیول پر طلبہ کے مابین گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول گلگشت کالونی میں قرات‘نعت خوانی کے علاوہ سیرت النبیؐ کے عنوان پراردو تقریر اور اردو مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے۔

عشق رسول کریمؐسےسرشار طلبہ نے مقابلوں میں اپنی عقیدت و جذبات کااظہار کیا۔

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر احمد خان‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخ محمد رفیق‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری راؤ جاوید رفیق‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری سٹی سردار اسلم خان قیصرانی کی سرپرستی میں یہ روح پرور پروگرام ہوا،۔

انتظامی امور میں پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول گلگشت کالونی روشن بادشاہ اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر وسیم امین پیش پیش رہے۔پوزیشن ہولڈرطلبا میں ٹرافیاں‘تعریفی سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کئے گئے۔

سی ای او شمشیر احمد خان کا کہنا ہے کہ حضور اکرم ؐ رحمت اللعالمین وجہہ تخلیق کائنات ہیں‘آپ ؐ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

رسول کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے والوں کے لئے دنیاتو کیا آخرت میں بھی کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button