Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان میں ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی عارضی سنیارٹی لسٹیں جاری کردی گئیں

میاں محمد خالد عالم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (ایلیمنٹری) ملتان کا کہنا ہے کہ ایسے تمام اساتذہ کرام جو بطور پی ایس ٹی یا ای ایس ٹی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ ملتان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تو ان سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی عارضی سنیارٹی لسٹیں مرتب کر دی گئی ہیں۔
جو کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (ایلیمنٹری) ملتان کے افس اور تحصیل آفسز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ تحصیل شجاع اباد جلال پور پیر والا تحصیل سیٹی تحصیل صدر میں دستیاب ہیں۔
ان میں اگر کسی ٹیچر کا نام شامل نہیں ہے یا درستگی مطلوب ہے یا کسی بھی حوالے سے کوئی اور اعتراض ہے تو ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج 21 جون 2025 تک اپنے اعتراضات جمع کرا دیں۔
اس کے بعد سنیارٹی لسٹیں نوٹیفائی کر دی جائیں گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔