Breaking NewsEducationتازہ ترین
25ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے فرموں سے پیشکش طلب

محکمہ سکولز نے 25ہزار اساتذہ کی بھرتی کےلئے انٹری ٹیسٹ لینے کےلئے کمپنیوں سے پیشکش طلب کرلیں۔
بتایاگیا ہے کہ سابق حکومت نے 25ہزار سکول اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا تھا ، تاہم حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی بھرتی روک دی گئی اور ٹیسٹ لینے کا ٹینڈر منسوخ کر دیابگیا۔
اب نئی حکومت نے اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے اور انٹری ٹیسٹ لینے کےلئے فرموں سے پیشکش طلب کیں ۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پیپرا رولز کے مطابق فرمیں 8 فروری تک اپنی پیشکش جمع کراسکتیں ہیں، تین بجے تمام ٹینڈر نمائندہ کی موجودگی میں کھولے جائیں گے ۔