Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں امتحانات کے نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی متوقع تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی بی سی سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام بورڈز نے سربراہان نے شرکت کی اور نتائج بارے فیصلہ کیا گیا۔
جس کے مطابق دسویں جماعت کا نتیجہ 24 جولائی 2025 کو جاری کیا جائے گا، جبکہ نویں جماعت کا رزلٹ 16 اگست 2025 کو متوقع ہے۔
اسی طرح بارہویں جماعت کا نتیجہ 4 ستمبر 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ گیارہویں جماعت / کا رزلٹ اکتوبر 2025 میں آنے کی توقع ہے، جس کی حتمی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔