Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئینٹی کا جوڑ، "ٹیسٹ ٹوئینٹی” کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف

کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا اور سنسنی خیز فارمیٹ جسے ٹیسٹ ٹوئینٹی کا نام دیا گیا ہے کو 16 اکتوبر کو متعارف کرایا گیا ۔ کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کا منصوبہ بھارتی سپورٹ سرمایہ کار گرو بہیروانی نے پیش کیا۔

‘ ٹیسٹ ٹوئینٹی’ کو بین الاقوامی کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی نمائی ایک ان لائن میٹنگ میں کی گئی جس میں گورو بہیروانی سمیت دیگر عہدے دار شریک ہوئے ۔

یہ نیا فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی کو ٹی ٹونٹی کی تیز رفتار اور سنسنی کے ساتھ جوڑے گا ۔ٹیسٹ ٹوئینٹی کا مقصد ایک دن میں مکمل میچ کرانا ہے۔

ٹیسٹ ٹوئنٹی کیسے کھیلا جائے گا؟
یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا بہترین امتزاج ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا ہر میچ مجموعی طور پر 80 اوورز پر مشتمل ہو گا اور ٹیسٹ کرکٹ کی طرح اس کی مجموعی طور پر 4 اننگز ہوں گی۔ ہر ٹیم 20 اوورز پرمشتمل2 اننگز کھیلے گی اور ٹیسٹ میچ کرکٹ کی طرح پہلی اننگز کی لیڈ دوسری اننگز میں جمع ہو جائے گی۔

اس فارمیٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کی طرح ’فالو آن‘ اور ٹی ٹوئنٹی کی طرح پاوور پلے بھی ہو گا۔ ہر ٹیم 5 بولر استعمال کر سکے گی اور ہر بولر دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 8 اوورز کر واسکے گا۔

اس فارمیٹ میں وائیڈ اور نو بالز کے لیے ٹی ٹوئنٹی والے قوانین لاگو ہوں گے، یعنی فری ہٹ بھی ملے گی۔

ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ میں تمام ممکنہ نتائج ،جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا شامل ہیں۔ اگر دونوں ٹیموں کے مجموعی اسکور برابر ہوں تو فاتح کا فیصلہ ’سپر اوور‘ سے کیا جائے گا۔

تاہم اگر کوئی ٹیم اپنی اننگز 5 وکٹیں ہاتھ میں رکھتے ہوئے مکمل کر لے تو وہ میچ کو ڈرا پر ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ کب سے شروع ہوگا؟
ٹیسٹ ٹوئنٹی فارمیٹ کا پہلاایونٹ جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ جنوری 2026 میں منعقد ہوگی، جس میں 13 سے 19 سال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے، فیصلے کی صلاحیت اور کھیل کی سمجھ بوجھ کو پرکھنا ہے۔

ٹورنامنٹ میں6 فرنچائزز شامل ہوں گی جس میں 3 بھارت سے جبکہ ایک دبئی، ایک لندن اور ایک امریکی شہر سے منسوب ہو گی۔ ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے، جن میں آدھے بھارتی اور آدھے دوسرے ممالک سے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button